مولانا ہتھے سے ہی اکھڑ گئے؛ علیمہ خان کے پی ٹی آئی کی قیادت کو ‘مردانگی’ کے طعنے!

لاہور (خصوصی رپورٹ\جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی سیاست میں ہائی وولٹیج ڈرامہ شروع! مولانا فضل الرحمان اپنے متنازع بیان پر یوٹرن لینے کی بجائے ہتھے سے ہی اکھڑ گئے ہیں اور انہوں نے معافی مانگنے سے صاف انکار کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ وکلا کنونشن میں گرجتے ہوئے مولانا نے دوٹوک کہا: "معافی میں کیوں مانگوں؟ پروپیگنڈا کرنے والے افسران خود مجھ سے معافی مانگیں!”
دوسری طرف، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوات میں کھڑے ہو کر پی ٹی آئی کی روپوش قیادت کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ انہوں نے مراد سعید سمیت دیگر مفرور رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے ‘مردانگی’ کے طعنے دیے اور کہا: "مرد بنو، باہر آؤ! چھپے کیوں بیٹھے ہو؟” علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب خواتین میدان میں کھڑی ہیں اور جیل جانے کو تیار ہیں تو مرد لیڈرز بلوں میں کیوں چھپے ہیں؟ اس سنسنی خیز سیاسی لاوے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں!




