ٹیسٹ رینکنگ: بابر ٹاپ 10 سے باہر، رضوان 33، شان مسعود 41 اور سلمان آغا 43 نمبر پر چلےگئے

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔
محمد رضوان کی 7 درجے تنزلی ہوئی جس سے وہ 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ
بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے محمد عباس 15ویں، انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔



