خرم شہزاداورمحمد عباس کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرسزا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ محمد عباس کو وارننگ دی گئی۔آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button