امریکا کو آخرکار خطے سے نکلنا ہوگا، انخلا کا دن پشیمانی کا دن ہوگا، ابراہیم عزیزی


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا کو بالآخر خطے سے نکلنا ہی ہوگا اور امریکا کے انخلا کا دن اس کے لیے پشیمانی کا دن ثابت ہوگا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ خطے سے امریکا کے انخلا کے بعد بالآخر ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک ہی یہاں موجود رہیں گے۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کے خاتمے کا دن بھی قریب آتا جا رہا ہے۔