پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ گیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا۔ نتیجتاً ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔