پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی مشترکہ سپیشل فورسز مشق مکمل

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ کثیرملکی مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 ازبکستان میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستوں نے شرکت کی، جبکہ قازقستان نے بطور مبصر ملک حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک جاری رہی، جس کا مقصد شریک ممالک کی سپیشل فورسز کے درمیان باہمی تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔

مشق کے دوران شریک فورسز نے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں سے متعلق عملی تجربات اور معلومات کا باہمی تبادلہ کیا۔ مختلف سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی سپیشل فورسز نے اپنے تجربات اور طریقہ کار ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔

کثیرملکی مشق کے ذریعے جدید آپریشنل تکنیکوں، جنگی حکمت عملیوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے حوالے سے شریک ممالک کی فورسز کے درمیان رابطہ کاری کو فروغ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ مشترکہ تربیتی سرگرمیوں سے سپیشل فورسز کی باہمی استعداد اور آپریشنل رابطہ کاری میں مزید بہتری لانے میں مدد ملی۔

مزید خبریں

Back to top button