بھارتی ایئرفورس کا ایک اورجنگی طیارہ حادثے کاشکار،پائلٹ ہلاک

آسام (جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایئرفورس کا ایک اورجنگی طیارہ حادثے کاشکارہوگیا جس سے بھارتی پائلٹس کی نااہلی  پھربے نقاب ہوگئی۔

 بھارتی جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات عالمی سطح پربھارت کی بدنامی اوررسوائی کا سبب بن گئے۔

 بھارتی جریدے’’ انڈیا ٹوڈے ‘‘کے مطابق آسام کےضلع جوروہاٹ میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ اے این 32حادثے کاشکارہوگیا، ابتدائی اطلاعات کےمطابق لینڈنگ کے بعدبھارتی لڑاکا طیارے میں آگ لگ گئی،بھارتی فضائیہ نے بھی جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہی کا شکارہوچکے ہیں

ماہرین کےمطابق جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں اوردفاعی کھوکھلے پن کو دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے،ہر گزرتے دن کیساتھ حادثات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر شدید بوکھلاہٹ، لاپرواہی اور تکنیکی زوال کا شکار ہوچکی ہے۔

 طیارے کوحادثہ اس وقت پیش آیاجب طیارہ لینڈکرنے والاتھا،حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button