آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ،تحقیقات شروع

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈآپریشنز سینٹرکا کہنا ہے کہ اسے عمان کے شمال میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کارگو جہاز کے سٹار بورڈ کو نامعلوم نوعیت کے ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے جہاز کے برج کو نقصان پہنچا ہے۔ جہاز کے کپتان کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔یو کے ایم ٹی او کے مطابق حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں موجود جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔



