آبنائے ہرمز سے تیل بھرے جہازوں کی محفوظ آمدورفت شروع ہوگئ،ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو رہی ہے اور بہت سے جہاز تیل سے بھرے ہوئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز ’سدرن ہائی وے‘ کے راستے سفر کر رہے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ، پُرسکون اور بہترین حالت میں ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سدرن ہائی وے کے علاوہ بھی سفر کے دیگر راستے موجود ہیں تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کو پُرامن اور سویلین مقاصد کے لیے جوہری پروگرام برقرار رکھنے کی اجازت دے گا لیکن اس کے عسکری استعمال پر سخت اور مستقل پابندیاں عائد ہوں گی۔



