بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 8 کتابیں فراہم کردی گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر 8 کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جیل انتظامیہ کو 8 کتابیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں عدالتی ہدایت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان نے فراہم کی گئی 8 میں سے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ یہ کتابیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کی ہدایت پر موصول ہونے والی کتابیں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردی گئی ہیں۔



