وینزویلا میں جون کے دو زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 6 ہزار 301 ہوگئیں

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں جون کے دوران آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 301 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 73 ہزار سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جون میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کا صرف 23 فیصد حصہ صاف کیا جا سکا ہے، جبکہ باقی ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 24 جون کو 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی تھی۔

زلزلوں کے فوری بعد حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button