پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عتیق الرحمن کاہیڈسلیمانکی ورکس کا دورہ

حجرہ شاہ مقیم(وسیم احمد غوری /جانو ڈاٹ پی کے )پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عتیق الرحمن خان نےدیپالپور کے علاقہ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس کا دورہ کیا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ایکسیئن حافظ ریاض احمد اور ایس ڈی او سید قاسم شاہ سے ملاقات اس موقع پر معروف قانون دان میاں عبد العزیز وٹو ایڈووکیٹ کو سرپرست اعلی کا منصب سونپا گیا پروگرام میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی وابستگی کا یقین دلایا مرکزی صدر نے ملازمین سے خطاب میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ میں ہمہ وقت ملازمین کی فلاح کے لیے حاضر ہوں میری یونین کا کوئ بھی ورکر مجھے کسی وقت بھی یاد کر سکتا ہے۔



