بدین انڈس سول اسپتال کا بڑا کارنامہ، ایک سال میں 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) ڈاکٹر سکندر علی میندھرو انڈس سول اسپتال بدین میں ایک سال میں 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج 11 ہزار سے زائد آپریشن کیئے گئے ڈاکٹر سکندر علی میندھرو سول اسپتال جو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرِ انتظام کام کر رہا ہے، نے مالی سال جولائی 2025 سے جون 2026 تک ضلع بدین اور گرد و نواح کے لاکھوں غریب و مستحق مریضوں کو معیاری اور مکمل طور پر مفت طبی سہولیات فراہم کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا ڈاکٹر سکندر علی میندھرو انڈس سول اسپتال بدین کے ترجمان واثق احمد میمن کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد شمار کے مطابق ایک سال کے دوران او پی ڈی، ایمرجنسی، فیملی میڈیسن کلینکس اور موبائل بس کلینک سمیت مختلف شعبوں سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 45 ہزار 151 مریضوں نے طبی سہولیات حاصل کیں جبکہ شعبہ حادثات میں 2 لاکھ 45 ہزار 387 مریضوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ فیملی میڈیسن کلینکس میں 2 لاکھ 44 ہزار 921 مریضوں کا معائنہ کیا گیا کنسلٹنگ کلینکس میں ایک لاکھ 54 ہزار 843 مریضوں کو طبی مشورے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ موبائل بس کلینک کے ذریعے دور دراز علاقوں کے 12 ہزار 611 مریضوں کو ان کی دہلیز پر ع طبی سہولیات فراہم کی گئی ترجمان کے مطابق مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 40 ہزار 902 مریضوں کو اسپتال میں داخل کر کے ان علاج کیا گیا جن میں 26 ہزار 133 میڈیکل اور 14 ہزار 769 سرجیکل کے مریض شامل تھے اسی عرصے میں مختلف شعبوں میں 11 ہزار 700 آپریشنز کیے گئے جن میں امراضِ نسواں و زچگی جنرل سرجری آرتھوپیڈکس، یورولوجی اور ای این ٹی کے آپریشنز شامل ہیں ترجمان واثق احمد میمن نے بتایا کہ اسپتال میں ایک سال کے دوران 7 ہزار 479 زچگی کے کیسز مکمل ہوئے جن کے نتیجے میں 7 ہزار 360 صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی علاوہ ازیں توسیعی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) کے تحت 29 ہزار 279 بچوں اور 3 ہزار 591 خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے تشخیصی شعبے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے واثق احمد میمن نے بتایا کہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ 41 ہزار 691 لیبارٹری اور ریڈیولوجی ٹیسٹ و اسکین کیئے گئے جن میں 9 لاکھ 13 ہزار 798 لیبارٹری ٹیسٹ، ایک لاکھ 5 ہزار 479 ایکسرے، 19 ہزار 254 الٹراساؤنڈ اور 3 ہزار 129 سی ٹی اسکین شامل ہیں اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا بنیادی مقصد بلاامتیاز انسانیت کی خدمت اور غریب و مستحق افراد کو عزتِ نفس کے ساتھ سو فیصد مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے سول اسپتال بدین میں ادویات، تشخیصی ٹیسٹ، آپریشنز اور داخلے کی تمام سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں ان خدمات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔



