جوہری معاملات کی طرح آبنائے ہرمز کو بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے، ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، جیسے جوہری معاملات میں کیا گیا۔

اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ اگر امریکی ناکہ بندی ختم ہوئی تو آبی گزرگاہ سے گزرنے کا عمل ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آمدورفت صرف غیر فوجی اور غیر حریف ٹریفک کیلئے ہوگی، اس حوالے سے ایران کو کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہمارے علاقائی پانی اور جائز حقوق ہیں۔

ایک اور بیان میں ایرانی رہنما نے کہا کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، سفارتی محاذ پر برابری کی پالیسی اپنائی جائے گی جبکہ امریکی صدر کے جھوٹے دعوؤں پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button