حرامانی کو کرینہ کپورکی نقل مہنگی پڑ گئی

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی نقل کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حرا مانی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فلم اشوکا کے مشہور گانے سن سنانا میں کرینہ کپور کے انداز، ہاتھوں کی حرکات، رقص کے انداز اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرتی نظر آئیں۔ویڈیو میں وہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھیں اور میک اپ کرواتے ہوئے یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل دیکھنے میں آئے۔بعض صارفین نے حرا مانی کی اس ویڈیو کو پسند کیا، جبکہ کئی افراد نے ان کی اداکاری اور انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button