سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر


کراچی (جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
ماہرین کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ اسٹروک اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔