ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ایک بار پھر شرکت، ویڈیوز وائرل


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر اور لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
کراچی میں منعقدہ کنسرٹ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم ہانیہ عامر کی آمد نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سکیورٹی کے حصار میں کنسرٹ میں داخل ہوتے اور بعد ازاں اسٹیج کے قریب موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے گردش کرنے لگے ہیں۔
تاہم ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔