ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ انتظام حج 2026 کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد گھر بیٹھے اپنی حج رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 22 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند روز تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

صوبہ وار رجسٹریشن کے مطابق پنجاب سے 51 ہزار، سندھ سے 33 ہزار، خیبرپختونخوا سے 15 ہزار، اسلام آباد سے ساڑھے 5 ہزار، بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 600 جبکہ گلگت بلتستان سے 2 افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں، جبکہ 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج اور 51 ہزار نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل مقررہ مدت تک جاری رہے گا اور خواہشمند افراد بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button