امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات،آزادکشمیرکامسئلہ طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنےپر زور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کا معاملہ طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم ان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، ان کے ساتھ وفد میں نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات چیت کی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، کشمیر ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے، ہم نے 80 سال کشمیر کے لیے قربانیاں دیں اور اقوام متحدہ میں بھی معاملہ اٹھایا، اس وقت کشمیر میں خون خرابہ ہوچکا ہے اور دھرنا بھی موجود ہے، اس صورتحال میں مذاکرات کے علاوہ اگر کوئی بات ہوگی تو وہ مسائل بڑھائے گی۔



