سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔صرافہ مارکیٹ میں 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی منڈی میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 347 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 140 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 942 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام چاندی 5 ہزار 951 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 64.64 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button