مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہے، باقر قالیباف کی نئے عالمی نظام بارے پیشگوئی

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے نئے عالمی نظام سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی۔
ایک بیان میں سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے، جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی قوم کی 70 دن کی مزاحمت نے اس تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے، مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہے۔



