گلگت بلتستان انتخابات کے 21 حلقوں کے نتائج جاری، پیپلزپارٹی سب سے آگے

گلگت(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیاگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی۔
ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔



