گھوٹکی پولیس حوالات میں مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، ایس ایچ او معطل

گھوٹکی(رپورٹ: وجے کمارچاولا)ایس ایس پی گھوٹکی کا پولیس حوالات میں بدسلوکی کی ویڈیو پر فوری نوٹس ایس ایچ او معطل اور مقدمہ درج کرنے کا حکم، ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا جس میں ایک شخص کو پولیس حوالات کے اندر برہنہ کر کے بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق ویڈیو میں حکم دینے والی آواز مبینہ طور پر انسپکٹر قابل بھٹو ایس ایچ او تھانہ اندل سندرانی کی ہے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد درج ذیل فوری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں فوری معطلی انسپکٹر قابل بھٹو کو اسکے عہدے سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے مقدمے کا اندراج: متعلقہ افسر کے خلاف فوری طور پر باضابطہ مقدمہ (FIR) درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں محکمانہ انکوائری واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کے لیے باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پولیس کی تحویل میں کسی قسم کا تشدد، بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،عہدے یا رُتبے کی پروا کئے بغیر قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف سخت ترین قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



