پاک فوج میں بڑی تبدیلیاں،2نئے فورسٹار جنرلزکی تعیناتی اور آرمی ری شفل کا آغاز!

​راولپنڈی(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)پاک فوج کے اندرونی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور اہم تقرریوں کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے،جس کے تحت عید الاضحیٰ کے فوراً بعد اہم ری شفل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی مصروفیات، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان ثالتی کردار کے پیش نظر،فوج کے انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے وائس چیف آف آرمی سٹاف (فور سٹار رینک) کی تعیناتی ناگزیر ہو چکی ہے۔

‘نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ’ کے نئے فور سٹار عہدے پر بھی تقرری کی جائے گی جس کے لیے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کا نام ٹاپ فیورٹ کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔خبریں یہ بھی گرم ہیں کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ترین ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

پاک فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب متعدد تھری سٹار جنرلز اپنی تین سالہ مدت مکمل کر چکے ہیں اور کئی میجر جنرلز کی ترقیاں ڈیو ہیں۔ جی ایچ کیو کی تقریب میں فیلڈ مارشل نے جہاں معرکہ حق کی سالگرہ پر دشمن کو خبردار کیا، وہیں اندرونی سطح پر بنوں اور وزیرستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ آنے والے چند دن عسکری قیادت کی نئی صف بندی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button