چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورۂ انگلینڈ پر جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے نجی دورۂ انگلینڈ پر روانگی کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہیں اور ان کی وطن واپسی 21 اکتوبر کو متوقع ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ ملک رخصت کی منظوری دی تھی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے دوروں کا شیڈول 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026ء تک مقرر کیا گیا ہے، جس کے دوران وہ برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button