خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے سخت اقدام کا مطالبہ

ریاض (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل (GCC) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور شہریوں و اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر عالمی برادری کو مضبوط موقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

جاسم محمد البدیوی نے زور دیا کہ سعودی عرب کا امن و سلامتی خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے مشترکہ امن کا حصہ ہے، جبکہ کونسل سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button