غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 3 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید

عزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں 3 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصر علاقے میں عمارت پر بمباری کی، جس میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہیداء میں 3 بچے اور ماں، باپ شامل ہیں۔ خاندان کا ایک بچہ عمارت سے باہر ہونے کے باعث بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے فروسیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 48 گھنٹوں میں 19 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2025 جنگ بندی کے بعد ابتک 1 ہزار 144 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث 3 ہزار 703 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ابتک 73 ہزار 269 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 73 ہزار 811 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔



