فرانس میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،2 ہفتوں میں 5 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس میں جون کی ہیٹ ویو کے دوران 5000 سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں جون کے دوران آنے والی شدید گرمی کی لہر کے باعث 17 جون سے 2 جولائی کے درمیان 5 ہزار 764 اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو معمول کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔

فرانس کی قومی صحت ایجنسی کے مطابق 17 جون سے 2 جولائی کے دوران 21 ہزار 674 افراد مختلف وجوہات کے باعث انتقال کر گئے، معمول کے حالات میں یہ تعداد تقریباً 15 ہزار 910 ہونے کی توقع تھی۔

 قومی صحت ایجنسی کا کہنا ہے کہ  ماہرین کے مطابق یہ فرق ہیٹ ویو کے دوران ہونے والی اضافی اموات تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پورے موسمِ گرما کے دوران فرانس میں 5 ہزار 722 اضافی اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ اس سال صرف دو ہفتوں میں یہ تعداد اس سے بھی تجاوز کر گئی۔

مزید خبریں

Back to top button