شفیع جان نے فاروڈ بلاک کا حصہ بننے والوں پر زمین تنگ کرنے کی دھمکی دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر فاروڈ بلاک بنے گا تولوگ سامنے آئیں گے، اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی۔

شفیع جان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کو تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 27 میں سے کوئی2 کےنام بتادیں جو نام لیں گے وہ خود تردید کریں گے، جو بھی بانی پی ٹی آئی کی لائن سے یہاں وہاں ہوگا اپنی سیاست ختم کردے گا، محمود خان اور پرویز خٹک اس کی مثال ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کو تمام ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، ہماری پارلیمانی میٹنگ شروع ہوگئی ہے،تمام ترقیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی، اگر فاروڈ بلاک بنے گا تولوگ سامنے آئیں گے، کوئی 20 تو کوئی 50 ایم پی ایز کی بات کر رہا ہے، کسی کے پاس ایک نام نہیں، اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button