پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے ترکیے میں ملاقات کرینگے:وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے ترکیے میں ملاقات کریں گے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی  رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اس ہفتے ترکیے میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جہاں ایران کے سامنے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس انطالیہ میں ہوگا اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرانے اور امریکا کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے لیے پیش رفت کرنا ہے۔

امریکی اخبار نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور خلیج میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے بعد خطے کے ممالک امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تیزی سے کوششیں کر رہے ہیں۔

اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button