وزیرآباد: خالد انٹرنیشنل ہسپتال کی افتتاحی تقریب ، ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) جدید طبی سہولیات سے آراستہ خالد انٹرنیشنل ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری بلال فاروق تارڑ تھے، جبکہ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی محمود بشیر وِرک، سینئر نائب صدر وزیر آباد چیمبر آف کامرس میاں صبیح الرحمن، سینئر نائب صدر ڈی سی کالونی عامر یعقوب برائچ سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے تقریب کے میزبان و ہسپتال کے بانیان میں  معروف نیفرولوجسٹ ڈاکٹر عثمان خالد چیمہ، چوہدری سلمان چیمہ اور چوہدری عمیر چیمہ شامل تھے، جنہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خالد انٹرنیشنل ہسپتال کا قیام گوجرانوالہ کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جو شہریوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا تقریب کے دوران مہمانوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جدید مشینری و سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری لاتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مضبوط کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر عثمان خالد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ گوجرانوالہ کے عوام کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں، تاکہ انہیں علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ ان شاء اللہ ہم خدمت کے اس سفر کو مزید بہتر اور وسیع کریں گے آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ چوہدری بلال فاروق تارڑ میاں صبیح الرحمن اور دیگر شخصیات نے ڈاکٹر عثمان خالد چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو صحت کے شعبے میں ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button