روحی بانو شریف اکیڈمی جرمنی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ منتخب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)معروف سیاسی وسماجی شخصیت روحی بانو ایگزیکٹو ڈائیریکٹر یورپ منتخب،شریف اکیڈمی جرمنی کی طرف سے معروف سماجی شخصیت روحی بانو کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ منتخب ہونے اور 13سالہ بہترین کارکردگی پر میڈل اور شیلڈ سے نواز گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا،روحی بانو کو شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ بننے پر شاہین ثریا عبد اللہ ٹرسٹ کے عہدیداران عبد الرحمن،شاہد رضا صوبی،صدر انجمن تحفظ حقو ق عوام افتخار احمد بٹ،صدر فوٹو جرنسلسٹ ایسوسی ایشن محمد اشرف نثار،جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سید رضا سلطان،صدر پرچم فاؤنڈیشن چوہدری محمد سرور چوہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکبار دیتے ہوئے نیک کواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کے روحی بانو اپنے عہدہ کا استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی نیک نامی کا باعث بنے گی اور ادارہ کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔

مزید خبریں

Back to top button