ایران نے جراتمندانہ جنگ لڑ کر امریکہ اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، عدنان یوسف چاہم

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) ایران نے جراتمندانہ جنگ لڑ کر امریکہ اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا چوہدری عدنان یوسف چاہم۔ پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین رول ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھارو وال کنگ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عدنان یوسف چاہم نے چیئرمین میڈیا گروپ علی پور چٹھہ محمد فاروق بٹ سینئر صحافی ڈاکٹر ناہید احمد جیلانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے برادر اسلامی ملک ایران نے جس جراتمندانہ طریقے سے امریکہ اور اسرائیل سے جنگ لڑی اور انکا غرور خاک میں ملایا قابل تعریف ہے امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا کہ ہم دو تین دنوں میں ہی ایران کو شکست دے کر تیل پر قبضہ کر لیں گے مگر ایران کا بہادری سے جنگ لڑ کر مقابلہ کرنا انکے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا انہوں نے کہا پاکستانی حکومت اور اسپیشل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی اور مثبت سفارتکاری قابلِ تحسین ہے انہوں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا اسرائیل کی پلاننگ یہ تھی کہ افغانستان اور انڈیا پاکستان پر چڑھائی کر دیں گے اور امریکہ اسرائیل ایران پر حملہ کر دیں گے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی ایجنسیوں نے وقت سے پہلے ہی افغانستان کو سبق سیکھا دیا تھا جس سے اسرائیل کے خواب چکنا چور ہو گے ایک سوال کے جواب پر چوہدری عدنان یوسف چاہم نے کہا کہ کیا دوبارہ امریکا اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتے ہیں تو انہوں جواب میں کہا کہ اب امریکہ اسرائیل کی باتوں میں آکر یہ غلطی دوبارہ نہیں کرے گا کیونکہ یہ صرف صدر ٹرمپ اسرائیل کے نیتن یاہو کی باتوں میں آ کر غلطی کر گیا اب وہ کبھی بھی دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہراے گا امریکہ اب صرف فیس سیونگ چاہتا ہے اور کچھ نہیں انہوں آخر میں کہا ہم دعا کرتے ہیں تمام مسلم ممالک کا آپس میں اتحاد ہو جاے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button