وزیرآباد چیمبر آف کامرس کاروبار اور صنعتوں کیلئے امید کی نئی کرن ہے، فیصل جہانگیر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک فیصل جہانگیر نے کہا ہے کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع بھر کی صنعتوں، کاروبار اور زرعی اجناس کے فروغ کے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن حسیب علی خان، گوجرانوالا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سمیع اللہ نعیم، وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر سید مظاہر حسین زیدی، نائب صدر راشد رفیق رفیق بھٹہ، ایگزیکٹیو اراکین مرزا ابو بکر, ایاز چیمہ، محمد نواز چیمہ اور میاں سبحان رشید کے علاؤہ محمد آصف بٹ،حسن رشید،دانش علی، فیصل افضال، ڈاکٹر رضا سلطان، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر زیڈاے کمال اور سید ثمر رضا بھی موجود تھے۔ ملک فیصل جہانگیر نے مزید کہاکہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت تجربہ کار، متحرک اور نوجوان ہاتھوں میں ہے جو اسے بڑی متانت اور سنجیدگی سے لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ان شاء اللہ تعالیٰ یہ چیمبر بہت جلد ترقی یافتہ اور مثالی چیمبرز میں اپنا مقام بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قسم کا تعاون وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ شامل حال رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد جیسے صنعتی کاروباری اور زرعی اجناس خاص کر چاول کی پیدا وار کے لئے مشہور ضلع کے لئے چیمبر آف کامرس کا قیام انتہائی ضروری تھا اس کے قیام سے یہ ضلع اپنی مصنوعات اور چاول جیسی اجناس کے لئے دنیا بھر میں نئی منڈیاں تلاش کر سکے گا جس سے  علاقہ سے بے  روزگاری کا خاتمہ ہو گا کاروبار ترقی کریں گے اور ملک کی اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔۔انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ وزیرآباد چیمبر میں رائس کے شعبے وابستہ افراد کی بھر پور نمائندگی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ رائس سے وابستہ کاروباری افراد زیادہ سے زیادہ ممبر شپ حاصل کریں گے۔  اس موقع پر انہوں نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے دورہ دعوت دی۔ قبل ازیں رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ وفد نے میاں صبیح الرحمن کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔بعد ازاں شرکاء کی آب زم زم اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button