انسانیت کی خدمت اورفلاحی سوچ رکھنے والے خالق کائنات کوپسندہیں ،جمشید سلطان گھمن

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) انسانیت کی خدمت اورفلاحی سوچ رکھنے والے خالق کائنات کوپسندہیں رب کریم اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کے رزق وروزی میں برکت اورکاروبار بڑھادیتے ہیں،مخیرحضرات اپنی دولت کواللہ کی راہ میں خرچ کرکے اپنی زندگی اورآخرت سنوارلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسابق صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ نے وزیرآباد کی تزئین وآرائش میں انتظامیہ سے تعاون کرنے اور اعلیٰ سماجی خدمات پر ڈائریکٹرز لکرم ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم بلال احمد اعوان،سلمان احمد اعوان کو سونیئر پیش کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراعجاز احمد پرویا، عمر قاسم ایڈووکیٹس بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اعوان برادران درددل رکھنے اورمخلو ق خدا کی خدمت کاجذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں وہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوکراپنی دھرتی نام روشن کئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کومخلوق خداکی خدمت کرنے پران کااقبال بلندکیاہواہے۔بلا ل احمد اعوان اور سلمان احمد اعوان نے کہا کہ ہماراخاندان انسانیت کی خدمت کے لئے جس مقام پرموقع میسرآتا ہے خدمت کرکے اطمینان سکون حاصل کرتے ہیں اوریہ سب خالق کائنات کی رضاکے حصول کے لئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button