ایران کی فرانس کو سخت وارننگ، اندرونی معاملات میں مداخلت پر کارروائی کا عندیہ


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ فرانسیسی سفارت کار ایک غیر ملکی دراندازی کے منصوبے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
وزارت نے خبردار کیا کہ اگر اس نوعیت کی سرگرمیاں دوبارہ سامنے آئیں تو ایران مناسب کارروائی کرے گا۔
ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کہا کہ فرانس کو اپنی مبینہ غیر قانونی اور مداخلت پسندانہ کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا اور اس ناقص منصوبے کی وضاحت بھی کرنا ہوگی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی مبینہ بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔