لاڑکانہ: مچھلی کے ٹھیکے کے تنازع پر خونریز تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) نودیرو کے قریب تھانہ کیٹی ممتاز کی حد میں دریائے سندھ کے کچے علاقے مٹھو کھوڑو کے نزدیک مچھلی کے ٹھیکے کے تنازع پر میر بحر برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران فائرنگ اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں اللہ جڑیو میربحر گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ دونوں فریقوں کے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوڈیرو اور بعد ازاں لاڑکانہ منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ مچھلی کے ٹھیکے کے تنازع پر پیش آیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

مزید خبریں

Back to top button