مظفرآباد میں فائرنگ سے نجی کالج کے پرنسپل شدید زخمی،ملزم اسلحے سمیت گرفتار

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)مظفرآباد میں نجی کالج کے قریب فائرنگ سے پرنسپل حمزہ احمد ڈار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گوجرہ میں نجی کالج کے قریب فائرنگ کی گئی جسے کے باعث پرنسپل کو سر میں تین گولیاں لگیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کالج چوکیدار نے پولیس کو بتایا کہ پرنسپل کالج میں واقع اپنے دفتر سے باہر آئے تو حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور واہ کینٹ کا رہنے والا ہے، حملہ آور ایک ہی تھا اور اس کا کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



