اوکاڑہ: گھر کے احاطے میں آتشزدگی، دو ٹریکٹر جل گئے، تین جانور ہلاک


اوکاڑہ (وحید آرائیں/جانوڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 18 ون ایل میں گھر کے احاطے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے شدید نقصان ہو گیا، واقعے میں دو ٹریکٹر مکمل طور پر جل گئے جبکہ تین جانور ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق احاطے میں موجود ایک کمرے میں اچانک آگ لگ گئی جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے کھڑے ٹریکٹروں اور جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا گیا۔ فائر فائٹرز نے تقریباً 10 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دو ٹریکٹر مکمل طور پر جل گئے جبکہ آگ کی شدت کے باعث تین جانور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔