فیفا ورلڈ کپ،امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کیلیے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2026میں شریک ایرانی فٹبال ٹیم کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے اہم سہولت فراہم کر دی۔ایرانی فٹبال ٹیم کو اب اپنے میچ سے دو دن قبل امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ اس سے پہلے ٹیم کو میچ سے ایک روزقبل امریکا آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔یہ فیصلہ ایرانی ٹیم کی جانب سے سفری انتظامات اور سخت سیکیورٹی اقدامات پر تحفظات اور اعتراضات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچ امریکا میں کھیلے جا رہے ہیں تاہم ایرانی ٹیم کا قیام ہمسایہ ملک میکسیکو میں ہے جس کے باعث ہر میچ کے لیے ٹیم کو بار بار سفر کرنا پڑتا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button