فارمولا ون ٹریک پر اچانک چھپکلی کی انٹری، ریڈ فلیگ جاری،کاریں رک گئیں!

سنگاپور (جانو ڈاٹ پی کے) فارمولا ون کی سنگاپور گراں پری میں ٹریک پر چھپکلی کی اچانک آمد کا دلچسپ واقعہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا، جب حفاظتی خدشات کے باعث تیز رفتار کاروں کی پریکٹس روکنا پڑی اور ریڈ فلیگ جاری کردیا گیا۔

یہ واقعہ 2024 میں سنگاپور گراں پری کی آخری پریکٹس کے دوران پیش آیا، جب ایک چھپکلی مرینا بے اسٹریٹ سرکٹ پر آگئی۔ ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گاڑیوں کے لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریس حکام نے سیشن روک دیا اور تمام کاروں کو پٹ لین میں واپس بھیج دیا۔

واقعے پر مرسڈیز کے ڈرائیور جارج رسل بھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم سے ٹریک پر موجود چیز کے بارے میں پوچھا۔ جب انہیں بتایا گیا کہ وہ چھپکلی ہے تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’کیا؟ یہ تو ڈریگن لگ رہا ہے!‘‘دوسری جانب، ٹریک مارشلز نے چھپکلی کو پکڑ کر محفوظ طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی، جبکہ سابق فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو اس غیر معمولی منظر سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔بالآخر چھپکلی کو بحفاظت ٹریک سے ہٹا دیا گیا اور پریکٹس سیشن دوبارہ شروع ہوگیا۔سنگاپور سرکٹ پر اس نوعیت کا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔ 2016 میں میکس ورسٹاپن نے بھی ٹریک پر ایک بڑی چھپکلی دیکھی تھی اور حیرت کا اظہار کیا تھا، تاہم اس وقت پریکٹس روکنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button