آنکھوں کاچیک اپ،عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو طبی معائنہ کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے جایاگیا، پمزاسپتال میں بانی کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ فالواپ چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button