میرپورخاص:کمشنرآفس کا ملازم 5 لاکھ بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار

میرپورخاص (شاھدمیمن) کمشنر آفس کے ملازم پر شہری سے 5 لاکھ روپے بھتا طلب کرنے کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا، شہری کی درخواست پر کارروائی، پولیس کے ذریعے گرفتار کرانے کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کا بھی الزام تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں شہری سے مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور پولیس کے ذریعے گرفتار کرانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے کمشنر میرپورخاص ڈویژن کے دفتر کے ملازم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے خلاف شہری کی جانب سے اعلیٰ پولیس حکام کو دی گئی درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کی میرپورخاص کے رہائشی عطا اللہ نے کمشنر میرپورخاص ڈویژن اور ایس ایس پی میرپورخاص کو درخواست دی تھی جس میں کمشنر آفس کے ملازم بابر سعید پر مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے، بلیک میل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کمشنر آفس کے مذکورہ ملازم کی جانب سے اسے مسلسل فون کالز کی جاتی رہیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا جاتا رہا درخواست کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو اس کے خلاف پولیس کو بھیج کر گرفتار کرایا جائے گا اور اسے مشکلات میں مبتلا کیا جائے گا درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزم نے مبینہ طور پر درخواست گزار کے والد کے چیک کا حوالہ دیتے ہوئے معاملہ عدالت میں لے جانے کی دھمکی بھی دی جبکہ بعد ازاں اس سے پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا درخواست گزار کے مطابق مبینہ دباؤ اور دھمکیوں کے باعث اسے رقم ادا کرنا پڑی تاہم اس کے باوجود مبینہ طور پر مزید رقم کا مطالبہ جاری رہا شہری کی درخواست پر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور کمشنر آفس کے ملازم بابر کو گرفتار کرلیا پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مبینہ بھتے، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button