یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کو اضافی 100 ملین یورو فراہم کرنے پر اتفاق

برلن(جانوڈاٹ پی کے)یورپی یونین نے لبنان کی مسلح افواج کو اضافی 100 ملین یورو فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ لبنانی ریاست کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں لبنانی حکومت کے اداروں کو بااختیار بنانا اور طاقت کے استعمال پر لبنانی حکومت کی اجارہ داری بحال کرنا شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button