یورپی یونین نےاسرائیل سے لبنان میں جارحیت روکنےکا مطالبہ کردیا

برسلز(جانوڈاٹ پی کے)یورپی یونین نے اسرائیل سے لبنان میں جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو بیروت کے جنوب میں مزید حملے کرنےکا حکم دیا ہے۔



