ٹرمپ کے یورپ مخالف بیانات، 36 فیصد یورپی شہریوں نے امریکا کو چین سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپ مخالف بیانات  کے باعث  36 فیصد یورپی شہریوں نے امریکا کو چین سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

 جرمنی سمیت 6 یورپی ممالک میں کیے گئے سروے میں مجموعی طور پر 36 فیصد نے امریکا تو 29 فیصد نے چین کو خطرہ قرار دیا۔

یورپی پلس سروے کے مطابق اسپین میں 51 فیصد،  اٹلی میں 46 فیصد،  بیلجیئم میں 42 فیصد جبکہ جرمنی میں 30 فیصد امریکا کو خطرہ قرار دیتے نظر آئے۔

سروے میں پتا چلا کہ فرانس میں 37 فیصد نے امریکا تو 43 فیصد نے چین کو خطرہ کہا۔

 اس کے علاوہ سروے میں 13 فیصد پولش شہریوں نے امریکا جبکہ 37 فیصد نے چین کو خطرہ قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button