آبنائے ہرمز پر ایران، عراق اور خلیجی ممالک میں بات چیت کا فیصلہ

تہران(ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نئی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایران، عراق اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر بات چیت کا فیصلہ کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کا اجلاس پیر کو عمان میں ہوگا، جس کا مقصد خطے میں مشترکہ سلامتی اور استحکام کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امریکا کو آبنائے ہرمز میں عدم استحکام اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات پر مجبور ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران سفارتی حل کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، تاہم مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب دوسرا فریق بھی بات چیت کے لیے تیار ہو۔

مزید خبریں

Back to top button