حوثیوں کی باب المندب میں پٹرولنگ، اہم ساحلی علاقوں پر قبضے کے بعد جشن

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی تنظیم انصار اللہ نے اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد باب المندب میں پٹرولنگ شروع کردی، جس کے بعد ساحل پر جشن کا سماں ہے۔

حوثیوں کی پیش قدمی پر یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی ریلی نکالی گئی۔ حوثیوں نے باب المندب میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرے میون پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جسے عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اہم علاقے ذباب پر بھی قبضہ کرلیا، جبکہ ساحلی شہر المخا میں ایک انسانی امدادی تنصیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ علاقے میں بمباری شروع کردی ہے، جبکہ شہریوں کو حساس علاقوں میں آمدورفت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button