کراچی میں کومبنگ سرچ آپریشن، 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) تیموریہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او شادمان کی نگرانی میں تیموریہ کی حدود میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس اسٹاف بھی شریک تھا۔
کارروائی کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال اور شناخت کی تصدیق کے لیے سرچ ڈیوائس کا استعمال بھی کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



