14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایئرلائنز کو مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے۔

ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز سے کم از کم 6 گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button